پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار
پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں پھر خوفناک اضافہ،سبسڈی ڈرامہ؟

لاہور:(بیوروچیف)حکومت کی جانب سے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سبسڈی بھی حکومت کی جانب سے ڈرامہ ہے حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کرچکی ہے ،مہنگائی میں بے حد اضافہ ہوچکا ہے عوام خودکشیوں پر مجبورہوچکے ہیں۔



