پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

زمین پھٹی نہ آسمان گرا،مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا افغان گرفتار

ملزم اب تک 4 مردہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے اور پانچویں واردات کے دوران اسے پکڑ لیا گیا

پشاور:(وی او این) پشاور میں مردہ بچیوں کو قبروں سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، 19 سالہ افغان نوجوان پانچویں مردہ بچی سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

اس حوالے سے ایس پی صدر فدا حسین نے ڈی ایس پی سعید الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں شیخان قبرستان میں قبر کھود کر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملی جس پر بڈھ بیر ایس ایچ او ملنگ جان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزم سلمان سکنہ افغانستان حال باڑہ قدیم کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایاکہ قبرکی کھدائی اور بچی کی نعش نکالنے کے دوران وہاں موجود چوکیدار نے اسے دھر لیا تھا، بچوں کی نعشیں نکالنے پر مقامی افراد میں بھی شدید اشتعال پایا گیا اور ملزم کی جان کو خطرہ تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو ان کی تحویل سے چھڑوایا اوراسے تھانے منتقل کردیا جس کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران 19سالہ ملزم نے اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ ان کا گھر قبرستان کے قریب ہے اور اپنی جنسی خواہشات پوری کرنے کیلئے وہ اس قسم کی گھناونی حرکتیں کررہا تھا، ملزم حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ بارہویں جماعت پاس بھی ہے، ملزم نے پولیس کو مزید بتایاکہ وہ اس سے قبل بھی چارمرتبہ قبریں کھود چکا ہے، بچوں کی لاشیں وہیں چھوڑ دیتا تھا جبکہ بچی کی نعش لے کر وہ جنگل نما مقام پر لے جاتا اور اس کی بے حرمتی کرتا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم کی ذہنی حالت درست ہے اور وہ کوئی نشہ بھی نہیں کرتا البتہ بری صحبت کی وجہ سے وہ اس قسم کی گھناؤنی حرکتوں میں پچھلے 3یا 4ماہ سے ملوث رہاہے ۔ مذکورہ قبروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے اور ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کی جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جس کے بعد اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزم بچیوں کو قبروں سے نکالنے کے بعد ان کی لاشیں صاف کرتا، انہیں کپڑے پہناتا اور پھر زیادتی کرتا تھا، ملزم اب تک 4 مردہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے اور پانچویں واردات کے دوران اسے پکڑ لیا گیا۔

فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد افغان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کا رہائشی اور حال باڑہ قدیم میں مقیم ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی ملزم کو افغانی بتایا ہے۔پولیس نے ان علاقوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جہاں ملزم وارداتیں کرتا تھا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button