دبئی:نیشنل بینک آف پاکستان، انسٹنٹ کیش کے زیر اہتمام حوالہ ہنڈی کیخلاف آگاہی مہم

دبئی:(حافظ زاہد علی)دبئی جبل علی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور انسٹنٹ کیش کے زیر اہتمام قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھیجنے کے حوالے سے آگاہی مہم تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر اورمہمان خصوصی تھے۔
محنت کشوں کو اس آگاہی مہم کے حوالے سے بتاتے ہوئے نیشنل بینک امارات کےمارکیٹنگ ہیڈ راشد الاسلام صدیقی نے کہاکہ ہم صرف ایک پیغام پاکستانی کمیونٹی اور دیگر کمیونٹیز کیلئے لیکرآئے ہیں کہ ہنڈی حوالے سے بھیجی گئی رقوم غیر قانونی ہیں اس سے ملک وقوم کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوتا ہے ۔
ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم قانونی ذرائع سے رقوم بھجیں استقبالیہ خطاب کے بعد تقریب میں محنت کشوں کو بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیئے گئے اس موقع پر فنکاروں سازبینڈ نے بھی اپنے فن سے حاضرین سے خوب داد تحسین وصول کی۔
مہمان خصوصی سید سلیم اختر کا کہناتھا کہ ہم امارات حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہ مواقع فراہم کئے زرمبادلہ اگر قانونی ذرائع سے بھجا جائے تواس کے فوائد ملک وقوم کو ضرورملتے ہیں اووسیز پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی جائز طریقے سے بھیج کر سچے اور محب وطن ہونے کا ثبوت فراہم کررہے ہیں۔
تقریب میں کاروباری لوگ اورمحنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں بیش بہا قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے محنت کشوں نے رنگا تقریب کا بھر پور لطف اٹھایا اور روائتی رقص کر کے انجوائے بھی کیا تقریب میں نیشنل بنک کے مارکیٹنگ ہیڈ راشد السلام صدیقی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا یاد رہے زرمبادلہ آگاہی مہم کی تقریبات دبئی کے مختلف علاقوں لیبر کیمپس میں جاری ہیں۔



