پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

عمران کی بہنیں ،بھانجے،5ایم این ایز،وزیر گرفتار ،پی ٹی آئی ،حکومت آمنے سامنے

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظرکریک ڈائون جاری ہے۔ پولیس نے علیمہ خان کے بعد ان کے دونوں بیٹوں شیرشاہ اور شاہ ریز ، بہنوں نورین نیازی، عظمیٰ خان کو بھی گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خان کی رہائش گاہ سے ان کی بہنوں اور بھانجوں کو حراست میں لیا اور انہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ عظمیٰ اور نورین خان کو اہل خانہ سمیت رات گئے گرفتار کیے جانے کے بعد بچوں اور دیگر اہلخانہ کو چھوڑ دیا گیا ہے جب کہ عظمیٰ خان اور نورین خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی 30 روز کے لیے نقض امن کے خطرے کے پیش نظر جیل بھجوایا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ احتجاج اور مارچ ہمارا آئینی حق ہے، پی ٹی آئی کے 5 اراکین قومی اسمبلی جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریاست کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا، ملک کے لیے سوچیں، تحریک انصاف کے دور میں 12 لانگ مارچ ہوئے کسی کا راستہ نہیں روکا، دو سالوں سے ہمیں لانگ مارچ کرنے نہیں دیا جارہا، کیا احتجاج کرنا ہمارا جمہوری آئینی حق نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا میں حکومت تحریک انصاف کی ہے لیکن سکہ کسی اور کا چلتا ہے، ہم اسلام آباد کو سومنات بنانے فتح کرنے نہیں جارہے بلکہ پُرامن رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے تعلقات ختم نہیں کیے رابطے ابھی بھی ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے عمران خان کا علاج، کیسوں کی سماعت اور ملاقات کی اجازت ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا تو انکا اپنا ہی نقصان ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر موجود ہے لہٰذ سختی سے نمٹا جائے گا، پی ٹی آئی کے جو بھی سمجھدار سیاستدان ہیں وہ لانگ مارچ نہیں چاہتے۔

محسن نقوی نے کہا کہ رات ایک بجے ہم پشاور میں جنازے پر تھے لیکن کوئی مقامی وزیر شہیدوں کے جنازے میں نہیں تھا، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن آپ اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ نا تو خود اور نا ہی کوئی وزیر شہیدوں کے جنازے میں گیا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا کہ ملک 10، 20 روز کے لیے بند ہو جائے، ان کا مطالبہ اگر بانی پی ٹی آئی کا اسپتال چیک کا ہے تو وہ رات بھی ہوا ہے، پی ٹی آئی کو خود بھی نہیں پتا کہ ان کے مطالبات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سومنات والی بڑھکوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ کے لیے آتے ہیں تو اس مرتبہ کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

 

 

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button