پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ، گورنر ہاؤس لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا

لاہور (بیورو چیف) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میزبان چودھری نعمان یوسف اور ملک مبشر سروبہ کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکریٹری شہزاد سعید چیمہ، علامہ یوسف اعوان، پیپلز لائرز فورم لاہور کے صدر ملک عمران کھوکھر سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت، سلامتی اور درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔

بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button