انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

حرمین شریفین ریڈ لائن ،کشمیرہماری شہ رگ ہے:وزیراعظم

آبنائے ہرمز اور باب المندب عالمی معیشت کی گزرگاہیں ہیں کھلی رہنی چاہئیں، ہماری بہادر افواج نے دشمن کو چپ کرایا :شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب

نیویارک:(وی اواین)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ حرمین شریفین ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، اس کی حرمت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ آبنائے ہرمز اور باب المندب عالمی معیشت کی رگیں ہیں اور یہ کھلی رہنی چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 24 کروڑ امن پسند پاکستانی عوام کی جانب سے اس اسمبلی سے چوتھی مرتبہ خطاب کا اعزاز ملا ہے اور جنرل اسمبلی کے صدر خلیل الرحمان کو مبارک دی اور پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے واضح کیا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے مکمل تعاون کریں گے، یہی پاکستان کے اندر اور بیرونی دنیا کے لیے ہمارے اصول کی بنیاد ہے، پاکستان کی صدارت میں سلامتی کونسل کی 2788 قرارداد دنیا کے امن کے لیے ہمارے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس فروری میں خلیج میں تنازع پیدا ہوا، قیمتی جانی نقصان ہوا، معیشت مشکلات کا شکار ہوئیں، آبنائے ہرمز انتہائی دباؤ کا شکار ہوئی اور اس موقع پر پاکستان نے کامیابی سے واشنگٹن اور تہران کو اسلام آباد میں ایک چھت تلے جمع کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت میں اس تنازع کے خاتمے کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں سے سفارتی کوششوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہے، ہم برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں ہے۔وزیراعظم نےکہا کہ گزشتہ برس پاکستان کو بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تاہم ہماری بہادر افوا ج نے بھرپور جواب دیا اور دشمن کو خاموش کرادیا، امریکی صدر ٹرمپ بروقت مداخلت کی اور دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ روکنے کے لیے مداخلت کی جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے، کشمیری 8 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں لہٰذا اقوام متحدہ اپنا وعدہ پورا کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں کشمیری عوام کو یقین دلاتا ہوں پاکستان اس وقت تک مکمل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی تعاون جاری رکھے گا جب تک انہیں حق خود ارادیت پورا نہیں ہوتا، کشمیر ہمیشہ پاکستان کی شہ رگ رہے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button