google-site-verification: google86e8af3a50b80061.html
انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

مدینہ میں بجلی تقسیم کرنے والے مرکز پر ڈرون حملہ، ایک پاور ٹرانسفارمر ناکارہ

سعودی اتحاد کا حوثی ملیشیا پر حملے کا الزام، مسجد نبویؐ کو بجلی فراہم کرنے والا نظام بھی نشانے پر ہونے کا دعویٰ

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں واقع بجلی تقسیم کرنے والے مرکز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پاور ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگیا، تاہم بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر نہیں ہوا۔

اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 29 ستمبر 2026ء کو صبح 5 بج کر 11 منٹ پر مدینہ منورہ میں بجلی تقسیم کرنے والے مرکز پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی تحقیقات اور جمع کیے گئے شواہد سے حملے میں حوثی ملیشیا کے ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔ اتحاد کے مطابق یہ نتیجہ واقعے کے بعد کی جانے والی تحقیقات اور استعمال ہونے والے ڈرون کے ملبے کے جائزے کی بنیاد پر اخذ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے کے باعث ایک پاور ٹرانسفارمر ناکارہ ہوا، تاہم بجلی کی ترسیل کے مجموعی نظام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ سعودی اتحاد کا دعویٰ ہے کہ نشانہ بنائی گئی تنصیب اس نظام کا حصہ تھی جس کے ذریعے مسجد نبویؐ کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button