google-site-verification: google86e8af3a50b80061.html
انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

بھارتی فائرنگ ، 2 نہتے پاکستانی شہید،ایک زخمی

قصور:(وی او این) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے تو بی ایس ایف فورسز نے انہیں بغیر وارننگ کے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت تینوں شہری نہتے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ شامل ہیں، دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی معصوم پاکستانی شہریوں کو درانداز قرار دے دیا، بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ بارڈر معاہدے اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button