مسجد الحرام سے خودکش بمبار پکڑنے کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا گرفتار

ریاض: (ویب ڈیسک) حرمین شریفین نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار پکڑنے کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسی افواہ سے خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار کر لیا ہے۔
حرمین شریفین کے حکام نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام سے کسی خودکش بمبار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا جو وہاں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا اور زائرین کو ہراساں کر رہا تھا۔
گرفتار شخص کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
اس طرح مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کا دعویٰ غلط ہے، اصل واقعہ ایک شخص کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے سے متعلق تھا۔



