
لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی شاندار اور دیرینہ روایات کی امین، اولڈ راوین یونین کے انتخابات 2027 کی گہماگہمی اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ اس انتخابی منظر نامے میں ممتاز اولڈ راوین ملک کلیم، جو کہ ڈیکیڈ 2021-27 سے ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار ہیں، اپنی بھرپور خدمات، وابستگی اور جذبۂ خدمتِ خلق کے ساتھ میدانِ عمل میں سرگرمِ عمل ہیں۔

ملک کلیم کی جانب سے معزز اولڈ راوینز کے اعزاز میں ایک پُروقار اجتماع اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں دوست احباب اور یونیورسٹی کے پرانے ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پرمسرت موقع پر باہمی ملاقاتوں، خوش گپیوں اور روایتی راوین رفاقت کے حسین لمحات نے اس محفل کو یادگار بنا دیا۔ ملک کلیم اپنے رُفقا کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی اور اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے انتہائی پُرامید ہیں۔



