google-site-verification: google86e8af3a50b80061.html
پاکستانتازہ ترین

چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹ بننے چاہئیں: سعد رفیق

لاہور:(بیوروچیف)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، پی ٹی آئی دھرنا موخر کردے حکومت مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہر سیاسی معاملے سے مقدم ہے، پی ٹی آئی کو فی الحال دھرنا موخر کردینا چاہیے، حکومت مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی، پی ٹی آئی مطالبات کیلئے واضح مینڈیٹ کے ساتھ مذاکرات کرے۔

سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ملک میں تقسیم کا سبب نہیں بننا چاہیے، دہشت گردی سے شہری متاثر ہیں، موجودہ حالات میں اتحاد ضروری ہے، بلدیاتی نمائندوں کو صرف عہدے نہیں مکمل اختیارات بھی دینا ہوں گے، میئر، ناظم اور کونسلرز کو اپنے علاقوں میں کام کا اختیار ہو۔

انہوں ں ے کہا کہ صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، صوبوں کی تقسیم سے پہلے ایسی پارلیمنٹ ضروری ہے جس پر سوال نہ اٹھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button