google-site-verification: google86e8af3a50b80061.html
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر: عطا تارڑ

اسلام آباد:(وی او این) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنی پالیسی کے بارے میں واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے یا افغانستان کے ساتھ۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی دوغلی پالیسی ترک کرنے کو تیار نہیں۔ پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، یوٹرن لے کر اس پر فخر کرتے ہیں اور کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ۔ ان کے مطابق سہولیات پاکستان سے حاصل کی جاتی ہیں لیکن ہمدردیاں دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس جو کچھ ہے، وہ پاکستان نے دیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کا مؤقف افغانستان کے حق میں نظر آتا ہے کہ ملکی مفاد کے معاملے پر واضح اور دوٹوک پوزیشن اختیار کرنا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ جس پالیسی کی بات کرتے ہیں یہ دہشتگردوں کو کور دینے کے مترادف ہے، بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اختلافات برقرار ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button