google-site-verification: google86e8af3a50b80061.html
پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

لاہور،قصور میں ٹرانسپورٹر ،چنگ چی مافیا بے لگام،اوورچارجنگ،مسافروں سے بدتمیزی

لاہور:(بیوروچیف)لاہور اور قصور میں پبلک ٹرانسپورٹ اور چنگچی رکشہ مافیا بے لگام ہوگیا سرکاری کرایہ نامہ صرف آرٹی سیکرٹری کے دفتر کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

عوامی حلقوں کی طرف سے من ومرضی کاکرایہ وصول کرنے پر سخت احتجاج کیا گیاجبکہ اعلی احکام سے اس بارے میں فی والفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو دیکھ کر لاہوراور ضلع قصور میں پبلک ٹرانسپورٹ اور چنگچی رکشہ مافیا نے بھی من و مرضی کا کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے ضلع لاہوراور قصور میں تمام روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور چنگچی رکشہ مافیا مسافروں سے اپنی مرضی کے مطابق کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

قصور سٹیل باغ سے مصطفے آباد/للیانی کا فاصلہ تقریبا 15 کلومیٹر ہےچگجی رکشہ مالکان 70 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف نور محل سینما چونک سے تھہ شیخم کا سفر 12 کلومیٹر ہے اور چنگچی رکشہ مافیا 120 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں اسی طرح چھانگا مانگا سے پتوکی کا سفر 14 کلومیٹر ہے ٹویوٹا ہائی ایس مالکان 70 روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

چھانگا مانگا سے چونیاں کا سفر 14 کلومیٹر ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشہ مافیا 100 روپے کرایہ وصول کر رہا ہے اسی طرح قصور سے فیصل آباد جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ عملہ قصور سے رائیونڈ کا کرایہ 150 روپے( 27 کلومیٹر ) جبکہ رائیونڈ سے مانگا منڈی کرایہ 150 روپیہ وصو ل کررہا ہے ۔

ضلع قصور میں تمام روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ۔چنگچی رکشہ مالکان اپنی من و مرضی کا کرایہ غنڈہ گردی کے ساتھ عوام سے وصول کر رہے ہیں جبکہ سرکاری کرایہ نامہ کی وصولی کا کہیں دور دور تک بھی نام و شان نظر نہیں ارہاعوامی حلقوں کی طرف سے اعلی احکام اس بارے میں فل والفور نوٹس لے کر آرٹی سیکرٹری ضلع قصور کے خلاف محکمانہ کاروائی اور پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشہ مافیا کو شیڈول کے مطابق مسافروں سے کرایہ لینے کا پابند کیا جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button