google-site-verification: google86e8af3a50b80061.html
پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

مزید 13 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے ،کون سے نام فائنل؟

لاہور:(بیوروچیف)پاکستان ریلوے نے 13 ایکسپریس مسافر ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اشتہار، بولی اور ٹھیکہ دینے سمیت تمام مراحل 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے تمام خراب اور ناکارہ کوچز و ویگنز کو جلد از جلد قابل استعمال بنانے اور بروقت پرزہ جات فراہم نہ کرنے والے نجی وینڈرز کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی اپنی ترجیح ہے کہ محفوظ ٹرین آپریشن کے لیے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی بھرپور دیکھ بھال کی جائے، اسی مقصد کے تحت متعلقہ افسران کو تمام خراب کوچز اور ویگنز کو آپریشنل حالت میں لانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ خراب بریک سلنڈرز، بریک بلاکس اور بریک شوز کو نئے پرزہ جات سے تبدیل کیا جائے تاکہ ٹرینوں کی آپریشنل سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں اور لگیج وینز کی آئوٹ سورسنگ کا عمل بھی جاری ہے اور 31 دسمبر تک مزید 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کردی جائیں گی۔ اس سلسلے میں اشتہار جاری کرنے سے لے کر ٹھیکہ دینے تک تمام مراحل جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔

وزیر ریلوے کے مطابق اس وقت 6 ٹرینوں کا کمرشل آپریشن نجی شعبے کے ذریعے جاری ہے جبکہ دسمبر تک آئوٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں میں سندل ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، فیض احمد فیض ایکسپریس، فرید ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، بابو پسنجر، بلھے شاہ پسنجر، موئن جو دڑو ایکسپریس، لاسانی ایکسپریس، سیالکوٹ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہائوالدین زکریا ایکسپریس اور تیزگام شامل ہیں۔

حنیف عباسی نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے باعث لاہور فیصل آباد ریلوے سیکشن پر متاثر ہونے والے پل کی بحالی کا کام آئندہ دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

 

ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مال بردار ٹرینوں سے حاصل ہونے والی آمدن مسافر ٹرینوں کی آمدن سے تجاوز کرگئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے اختتام 30 جون تک مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے آپریشن سے ریلوے کو مجموعی طور پر 120 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button