پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاسائنس و ٹیکنالوجی

لاہور:کال سنٹر پر چھاپہ،37ملزم گرفتار

لاہور:(بیوروچیف)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارکر جوہر ٹاؤن میں کال سینٹر سے 37 ملزمان گرفتارکرلیا جو غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان خود کو غیر ملکی موبائل کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کر کے فراڈ کرتے تھے، ملزمان غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات لے کر غیر قانونی ٹرانزیکشنز کرتے تھے۔

کارروائی میں 5 کمپیوٹرز، 40 لیپ ٹاپس اور 35 موبائل فونز برآمد، ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ڈیجیٹل آلات سے فراڈ سے متعلق سافٹ ویئر اور ڈیٹا برآمدکیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button