پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

9سالہ بچی سے قبرستان میں زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

لاہور:(بیوروچیف) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9سالہ بچی قبرستان میں ہوس کا نشانہ بننے سے بچ گئی، درندے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سبزہ زار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال شوکت کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزم بلال شوکت بچی کا ہمسایہ ہے، بچی گھر سے دودھ لینے کے لئے نکلی، ملزم ورغلا کر ساتھ لے گیا، ملزم بچی کے ساتھ اپنا مقصد پورا کرنے کے لئے قبرستان پہنچا ، بچی کے شور مچانے پر ملزم بوکھلا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فراری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم معاشرے کے لیے ایک سنگین برائی ہیں، جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، بچوں کا تحفظ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، بچوں کے تحفظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button