پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ بار انتخابات: احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب

لاہور، کراچی (ویب  ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی نشست کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، جس کے غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ کے امیدوار سید امجد علی شاہ صدر منتخب ہوگئے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق سید امجد علی شاہ نے لاہور سے 644 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مد مقابل پروفیشنل گروپ کے امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ حاصل کر سکے۔

نتائج سامنے آنے کے بعد احسن بھون نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامیابی پر وکلا برادری کو مبارکباد دی اور حمایت کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

احسن بھون نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق کی جانے والی ترامیم کی حمایت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی اور آئینی معاملات میں اصولوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

دوسری جانب نومنتخب صدر سید امجد علی شاہ نے بھاری مینڈیٹ ملنے پر وکلا برادری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام وکلا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انتخابی عمل میں ان کی حمایت کی۔

سید امجد علی شاہ نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے وکلا کے حقوق کے تحفظ، قانونی برادری کی بہتری اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button