پاکستانتازہ ترین

علامہ اقبال کا فلسفہ  نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے:مہر محمد عثمان

لاہور:(وی او این)  مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے نائب صدر اورامبالہ بیکرز سویٹس اینڈ سپرسٹور کھاریاں کے بانی اورچیف ایگزیکٹومہر محمد عثمان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ  نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ  برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی، شاعر مشرق اور مصور پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنی آفاقی شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی روح پھونکی اور 1930ءمیں الہ آباد کے تاریخی خطبے میں قیام پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں کو حصو ل پاکستان کیلئے واضح سمت اور الگ شناخت دی۔
انہوں نے  شاعر مشرق علامہ اقبال کے149 ویں یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شاعری اور فلسفے کی روح عشق رسول ﷺہے ، انہوں نے اپنی فکر انگیز شاعر ی کے ذریعے مسلمانوں میں خودی،خودداری ،اتحاد ،آزادی اوربیداری کا جذبہ پیدا کیا جبکہ امت مسلمہ کو علم اور کردار کی قوت سے سر اُٹھا کر جینے کی تعلیم بھی دی۔
علامہ  اقبال کا فلسفہ خودی نوجوان نسل کو اپنی صلاحیت اور ٹیلنٹ پہچاننے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کادرس دیتا ہے ،علامہ اقبال کا فلسفہ ان کی تعلیمات آج بھی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ۔
علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کی طرح بلند پرواز، خوددار، باہمت ، باعمل، بننے مسلسل جدوجہد اور بلند مقاصد کا درس دیا،ان کا پیغام نوجوان نسل کو مایوسی سے نکل کر محنت ، علم کردار سازی اور عملی جدوجہد کے ذریعے کامیابی کی منزل حاصل کرنے کا حوصلہ دیتا ہے،اقبال نے ایک ایسے خوددار ، باصلاحیت اور باکردار نوجوان کا تصور پیش کیا جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرے۔
بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ آج کے جدید ڈیجیٹل دور میں بھی جہالت، ناانصافی، غربت، تعصب اور عدم برداشت جیسے مسائل سے دوچار ہے ان مسائل سے نجات کا راستہ علم، شعور، اتحاد، برداشت، انصاف اور اجتماعی جدوجہد میں پوشیدہ ہے، نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے پیغام کو سمجھنے اور تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
 مہر محمد عثمان نے کہا کہ آج کے جدید ڈیجیٹل دور کا تقاضہ ہے کہ نوجوان نسل کو اقبال کے پیغام خودی ، حب الوطنی ،علم و عمل اور اتحاد سے روشناس کرایا جائے،یوم اقبال منانے کا حقیقی مقصد محض تقربیات کا انعقاد نہیں بلکہ اقبال کے نظریات اور تعلیمات کو انفرادی واجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہے ، یہی علامہ اقبال کو حقیقی خراج عقیدت اور ایک باشعور، متحد اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کا راستہ ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button