پاکستانتازہ ترینکاروبار

جاپانی اعزازی قونصل جنرل ندیم شاہ سے مرحبا کےحکیم محمد عثمان کی ملاقات

مرحبا  فوڈ انڈسٹریز کی بیوٹی مصنوعات اور ادویات کے معیارسمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

لاہور:(وی او این) جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اور مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز شاہ سے مرحبا  فوڈ انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو حکیم محمد عثمان نے ملاقات کی، جس میں ادارے کی مصنوعات کے معیار، جڑی بوٹیوں پر مبنی غذائی اشیائ، ادویات اور حسن و آرائش کی مصنوعات کی تیاری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سید ندیم عالم شاہ کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر سید طلحہ شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حکیم محمد عثمان نے مرحبا  فوڈ انڈسٹریز کے مختلف شعبہ جات اور ادارے کی جانب سے جڑی بوٹیوں کی افادیت کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری غذائی اشیاء،ادویات اور بیوٹی مصنوعات کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران مصنوعات کے معیار، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پیداواری عمل اور اس شعبے میں مزید ترقی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ملاقات میں سرمایہ کاری کے امکانات اور پاکستان کی مقامی صنعت کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے بھی مختلف امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر باہمی روابط اور صنعتی و تجارتی شعبے میں تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز شاہ کا کہناتھا کہ قدرتی اور جڑی بوٹیوں پر مبنی مصنوعات کی تیاری کے شعبے میں معیار، تحقیق اور جدت کو فروغ دے کر ملکی صنعت کیلئے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button