پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

 ٹک ٹاکرمسٹر پتلو گرفتار

لاہور:(بیوروچیف)پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پولیس نے معروف ٹک ٹاکر انصر محمود عرف ‘مسٹر پتلو’ کو فراز گراؤنڈ میں گذشتہ ہفتے پیش آئے واقعے میں ہلاک ہونے والی ایک شہری کے اہلخانہ کو مبینہ طور پر صلح کے لیے مجبور کرنے اور دھمکیاں دینے سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
سیالکوٹ پولیس کے ترجمان خرم شہزاد نے ٹک ٹاکر کو پیر کے روز حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو کل (10 نومبر) مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ٹک ٹاکر انصر محمود کی گرفتاری سیالکوٹ کے تھانہ صدر ڈسکہ میں نو نومبر کو درج ہونے والی ایک نئی ایف آئی آر کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
یہ ایف آئی آر مبینہ طور پر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والے ایک شہری محمد ریحان کے بہنوئی کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔ مدعی مقدمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم مسٹر پتلو اور اُن کے ایک بھائی کے ایما پر مسلح افراد نے اُن کے خاندان کو صلح کرنے اور ملزمان کے حق میں بیان دینے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
شہری محمد ریحان 31 اکتوبر کو مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے تھے اور اس واقعے کا مقدمہ تھانہ موترہ میں درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس مقدمے میں ٹک ٹاکر نے 10 نومبر تک کی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
حالیہ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم مسلح افراد اُن کے گھر آئے اور انھیں صلح کرنے پر مجبور کیا، دھمکیاں دیں اور ملزمان کے حق میں بیانات دینے کا مطالبہ کیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور پسٹل بھی دکھائے۔
پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 348، 506 بی، 149 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس ایف آئی آر میں مسٹر پتلو، اُن کے بھائی محمد کاشف اور چار نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button