بلاگپاکستانتازہ ترینسپورٹسعلاقائی خبریں

نوجوان نسل کیلئے  مثال،چوہدری محسن ریاض گجر

لاہور:(تحریر: محمد قیصر چوہان)گلیانہ کی مٹی سے اُٹھنے والا ایک ایسا نام، جس کی پہچان، شوق شہسواری،نیزہ بازی کے کھیل سے محبت، خاندانی روایات، سماجی خدمت اورسیاسی میدان میں عوامی خدمت کے جذبے سے عبارت ہے۔شخصیات اپنے کردار، شوق،روایات اور عوامی خدمات کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔ بعض لوگ اپنی ذات تک محدود رہتے ہیں جبکہ کچھ شخصیات اپنے شوق کو ایک مثبت سرگرمی اور اپنی خاندانی روایات کو خدمت خلق کا ذریعہ بنا لیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک شخصیت چوہدری محسن ریاض گجر ہیں، جن کا تعلق ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے تاریخی علاقے گلیانہ کی معزز گجر برادری سے ہے۔
فخر پاکستان چوہدری محسن ریاض گجر کی شخصیت میں جہاں خاندانی روایات اور سماجی تعلقات نمایاں ہیں، وہیں گھوڑوں سے محبت، گھڑ سواری کا شوق اور روایتی کھیل نیزہ بازی سے وابستگی بھی ان کی پہچان کا اہم حصہ ہے۔ انہیں گھوڑے پالنے کا خصوصی شوق ہے اور ان کے اصطبل میں آٹھ خوبصورت گھوڑے موجود ہیں۔ یہ شوق محض تفریح نہیں بلکہ برصغیر کی قدیم ثقافت، روایتی شاہسواری اور گھڑ سواری کے فن سے ان کی گہری محبت کا اظہار ہے۔
وہ گلیانہ ہارس مین شپ کلب کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔ اس حیثیت سے وہ گھڑ سواری اور روایتی گھڑ سوار کھیلوں کے فروغ سے وابستہ ہیں۔ نیزہ بازی جیسے قدیم اور تاریخی کھیل میں ان کی دلچسپی قابل ذکر ہے۔ وہ ضلع جھنگ میں منعقد ہونے والے نیزہ بازی کے مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں اور اپنی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔نیزہ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں صرف طاقت نہیں بلکہ مہارت، توازن، حاضر دماغی، گھوڑے سے ہم آہنگی اور مسلسل مشق کی ضرورت ہوتی ہے۔ چوہدری محسن ریاض گجر نے اس کھیل کو محض شوق کی حد تک نہیں رکھا بلکہ باقاعدہ تربیت حاصل کرکے اسے سنجیدگی سے اپنایا۔ نیزہ بازی کے میدان میں ان کے اُستاد محترم مہر ثقلین عباس آف جھنگ ہیں، جن سے انہوں نے باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ اُستاد کی رہنمائی اور اپنی محنت کے ذریعے انہوں نے اس روایتی کھیل میں اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا۔
چوہدری محسن ریاض گجر کی شخصیت کا ایک دوسرا اہم پہلو ان کا خاندانی اور سیاسی پس منظر بھی ہے۔ ان کا خاندان کھاریاں، گلیانہ کی سماجی اور سیاسی زندگی میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ وہ سابق چیئرمین گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس کے بھتیجے ہیں۔ ان کے خاندان کے بزرگ باؤمحمد الیاس مرحوم بھی عوامی خدمت اور بلدیاتی سیاست سے وابستہ رہے اور دو مرتبہ نائب ناظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ان کے بھائی چوہدری سفیان الیاس ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے معزز ممبر ہیں،دیگر بھائی ڈاکٹر عمر ریاض اور ڈاکٹر علی عباس میڈیکل کے شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔جبکہ ان کے چچا ڈاکٹر محمد عباس چوہدری، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر ہیں۔
اس طرح ان کا خاندان وکالت، طب، سیاست اور سماجی خدمت کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔چوہدری محسن ریاض گجر کی سیاسی سوچ اور عوامی زندگی میں دلچسپی بھی اسی خاندانی روایت کا تسلسل ہے۔ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کے اُمیدوار کے طور پر سامنے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
 بلدیاتی سیاست درحقیقت عوام کے مسائل کو قریب سے سمجھنے، ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ گلیانہ جیسے تاریخی علاقے کو بہتر سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے نمائندوں کی ضرورت رہتی ہے جو عوام کے درمیان رہ کر ان کی آواز بن سکیں۔چوہدری محسن ریاض گجر کی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین شپ کے لیے امیدوار بننے کی خواہش ان کی سیاسی زندگی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کے لیے یہ ایک موقع بھی ہے کہ وہ اپنی خاندانی سیاسی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی خدمت کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا عملی اظہار کریں۔کسی بھی خاندان کی اصل عظمت صرف اس کے نام، اثر و رسوخ یا سیاسی حیثیت سے نہیں بلکہ اس کے کردار اور معاشرتی خدمات سے متعین ہوتی ہے۔
چوہدری محسن ریاض گجر کا خاندان مستحق اور ضرورت مند افراد کی مالی معاونت سمیت مختلف فلاحی اور خد مت خلق کے کاموں میں بھی حصہ لیتا ہے۔ضرورت مندوں کی مدد، پریشان حال خاندانوں کا سہارا بننا اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ایسی خوبیاں ہیں جو کسی بھی خاندان کے وقار میں اضافہ کرتی ہیں۔ بلاشبہ خدمت خلق وہ سرمایہ ہے جو انسان کو لوگوں کے دلوں میں جگہ دیتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے اچھی مثال چھوڑتا ہے۔چوہدری محسن ریاض گجر کی شخصیت کا جائزہ لیا جائے تو ان کے اندر کئی خوبصورت پہلو نظر آتے ہیں۔
 گھوڑوں سے محبت، گھڑ سواری کا شوق، نیزہ بازی کے میدان میں عملی شرکت، خاندانی سیاسی پس منظر اور سماجی خدمت سے وابستگی، یہ سب ان کی شخصیت کے مختلف رنگ ہیں۔جو انہیں گلیانہ، کھاریاں کی سماجی زندگی میں ایک الگ شناخت عطا کرتے ہیں۔بلاشبہ کسی شخصیت کی اصل کامیابی یہ ہے کہ وہ اپنے شوق کے ساتھ اپنے معاشرے کے لیے بھی کچھ کرنے کا جذبہ رکھتی ہو۔ چوہدری محسن ریاض گجر کی شخصیت میں روایتی ثقافت سے محبت، گھوڑوں سے لگاؤ، کھیلوں سے وابستگی، خاندانی سیاسی ورثہ اور خدمت خلق کا جذبہ نمایاں ہے۔گلیانہ کی مٹی سے تعلق، شاہسواری سے عشق، نیزہ بازی سے شغف، خاندانی روایات پر فخر اور خدمت خلق کا جذبہ، یہی وہ پہلو ہیں جو چوہدری محسن ریاض گجر کو ایک منفرد شناخت عطا کرتے ہیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button