پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرول،ڈیزل کی قیمت میں پھر بڑاضافہ،مہنگائی کا نیا طوفان

لاہور:(بیوروچیف)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 12 سے 14 ستمبر کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعہ) رات 12 بجے سے ہوگا۔اوگرا کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی عالمی واقعات، بشمول پلاٹس ریٹس، پریمیمز اور دیگر متعلقہ اخراجات میں تبدیلی کے باعث کی گئی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button