پاکستانتازہ ترین

اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 10 لاکھ گھر بنانا چاہتی ہوں، معاشی رکاوٹیں حائل ہیں: مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ کم آمدن والے خاندانوں کو رہائشی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پروگرام کے تحت 10 لاکھ گھر بنانا چاہتی ہیں، تاہم معاشی رکاوٹیں اس ہدف کے حصول میں حائل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے کم آمدن والے افراد کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہاؤسنگ منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ ان کے مطابق آئندہ پانچ سال میں کم آمدن والے لوگوں کے لیے 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں، جبکہ منصوبے میں میرٹ اور شفافیت کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے اور درخواست گزاروں کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں آسان ماہانہ اقساط کی وجہ سے قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد سے زائد ہے۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے ذریعے صوبے بھر میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر رہائشی ضروریات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے کمزور اور خستہ حال گھروں کی مرمت اور اضافی منزل کی تعمیر کے لیے بھی بلاسود مالی معاونت کی کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button