پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
آشا چودھری ،آفرین خان اور گلفام”رات دی رانی” میں اکٹھے

لاہور:(شہزاد فراموش) ڈاکٹر اجمل ملک سیکڑوں سپرہٹ ڈراموں کے صرف لکھاری ہیں نہیں انہوں نے وہ ڈرامے ڈائریکٹ بھی کئے۔
اب وہ ایک منفرد کہانی پر مبنی کھیل”رات دی رانی” لکھ چکے ہیں ور ان دنوں شبستان تھیٹر میں کامیڈی کھیل کی باقاعدہ ریہرسلز کا آغاز ہو چکا ہے۔
آشا چوہدری، گلفام اور آفرین خان جیسے تھیٹر کے بڑے ناموں کے ساتھ طاہر نوشاد، ساقی خان، عقیل حیدر ،شاہد نوشاد، اسما ڈول، میرب شاہ اور زری شاہ جیسے باصلاحیت فنکار بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔
مزاح سے بھرپور یہ ڈرامہ 2 اکتوبر جمعہ سے لاہور کے شبستان تھیٹر میں پیش کیا جارہا ہے۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں۔



