پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

جعلی اے آئی ویڈیو، ٹک ٹاکر جنت مرزا برہم

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی ایک جعلی اے آئی ویڈیو پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت کسی کا چہرہ استعمال کر کے ایسی ویڈیوز بنانے کو خواتین کی عزت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں جنت مرزا کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ پس منظر میں گانا ’اچھی لگتی ہو‘ چل رہا ہے۔

جنت مرزا نے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ ویڈیو بالکل بھی مذاق نہیں ہے۔ کسی کا چہرہ استعمال کر کے اس طرح کی ویڈیوز بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔ آج میرا چہرہ استعمال ہوا ہے لیکن کل کسی اور لڑکی کی تصاویر کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک رہنے کے باوجود یہ ویڈیو دیکھ کر وہ خود انتہائی تنگ ہوئیں، تو ان لڑکیوں کیلئے صورتحال کتنی پریشان کن ہو سکتی ہے جو سوشل میڈیا پر موجود بھی نہیں لیکن ان کی تصاویر اس طرح استعمال کی جا سکتی ہیں کہ انہیں علم تک نہ ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button