پاکستانتازہ ترین

دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے: فیلڈ مارشل

جدید ترین خصوصی آلات کا معائنہ، جنگی مہارت اور خصوصی آپریشنز کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت، مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں پر غیر متزلزل توجہ ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) تربیلا کا دورہ کیا، جہاں آمد پر جی او سی ایس ایس جی نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مختلف مشنز کی کامیاب تکمیل کیلئے استعداد کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے جدید ترین خصوصی آلات کا معائنہ کیا اور ایس ایس جی کے جنگی مہارتوں اور خصوصی آپریشنز کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔

فیلڈ مارشل نے ایس ایس جی کے افسروں اور جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار، بلند حوصلے، جنگی مہارت اور فرض شناسی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ایس ایس جی کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنا ہوگا۔ دفاعی صلاحیتوں کی مقامی سطح پر ترقی اور مسلسل تربیت ہی نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button