پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

اسلام آباد:جماعت اسلامی کی مہنگائی کیخلاف مہم، ہزاروں افراد کے دستخط

اسلام آباد:(راحیلہ رحمان) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے اعلان کردہ ملک گیر دستخطی مہم یکم اکتوبر 2026ء سے جاری ہے، جس کے تحت ملک بھر میں پانچ کروڑ عوام کے دستخط حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے ذریعے عوامی مطالبات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور حکومت کو عوامی مسائل کے حل کی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد کے مختلف اضلاع، شہروں اور علاقوں میں دستخطی کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد مہم میں حصہ لے رہی ہے۔ اسلام آباد کے زون 5 کےتحت کیمپس لگائے گئے،جس میں آئی ٹین ون، آئی ٹین ٹو اور آئی ٹین فور اور مختلف علاقوں کے فیملی پارکس شامل ہیں۔

ان کیمپس کے ذریعے مجموعی طور پر 6524 افراد نے دستخط کرکے مہم کی حمایت کی۔ شہریوں کی شرکت اس مہم کے ذریعے عوامی مسائل اور مطالبات کو اجاگر کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔دستخطی مہم کے اہم مطالبات میں پٹرولیم لیوی کا خاتمہ، مہنگائی میں کمی اور عوام کو معاشی مشکلات سے ریلیف فراہم کرنا شامل ہے۔ جماعت اسلامی اس مہم کے ذریعے عوامی مطالبات کو اجتماعی آواز دینے اور حکومت پر پُرامن، آئینی اور جمہوری طریقے سے دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ عوامی مسائل کے حل اور مطالبات کی منظوری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر سطح پر جاری اس مہم کا مقصد عوام کو اپنے مطالبات کے لیے منظم کرنا اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے حکومتی پالیسیوں میں عوامی مفاد کو ترجیح دلانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button