google-site-verification: google86e8af3a50b80061.html
پاکستانتازہ ترینکاروبار

کراچی:ٹرپل اے مارٹ کا افتتاح

مفتی قیوم نے افتتاح کیا، شہریوں کو معیاری اشیائے ضروریہ ایک ہی چھت تلے دستیاب ہو ںگی: فیضان احمد

کراچی:(حافظ محمد صالح ) جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ، مناسب قیمت اور خریداری کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کیساتھ ٹرپل اے مارٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلیانہ برادری کی معروف سماجی شخصیت اور پی ٹی سی ایل ایمپلائز یونین کے رہنماچوہدری اشفاق احمدمرحوم کے پوتے فیضان احمد نے صارفین کو ایک ہی چھت تلے روزمرہ ضروریات کی معیاری اشیائ،مناسب قیمتوں پر خریداری کے بہترین ماحول فراہم کرنے کے مشن کے تحت کراچی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد میں ٹرپل اے مارٹ قائم کیا ،جس کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی مفتی قیوم نے کیا۔

شاندار افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر محفوظ ،پی ٹی سی ایل کے پی آر اومحمدسلیم حفیظ، سینئر صحافی وکالم نگار حافظ محمد صالح ، کلیانہ برادری کے معزین ،عمائدین ، کاروباری شخصیات، معززین علاقہ، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹرپل اے مارٹ کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں سمیت شرکاءکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مہمان خصوصی مفتی قیوم نے ربن کاٹ کر مارٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مارٹ میں اشیائے خورو نوش، روزمرہ استعمال کی اشیائ، گھریلو سامان اور دیگر ضروری مصنوعات کی وسیع ورائٹی کا جائزہ لیا۔

تقریب میں آنے والے مہمانوں اور شہریوں نے ٹرپل اے مارٹ کے اونر فیضان احمد سمیت انتظامیہ کو نئے کاروباری منصوبے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، کاروباری ترقی اور ٹرپل اے مارٹ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ٹرپل اے مارٹ کے اونر فیضان احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صارفین نہ صرف معیاری مصنوعات بلکہ خریداری کے دوران سہولت، اعتماد اور بہتر ماحول بھی چاہتے ہیں، ٹرپل اے مارٹ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید طرز پر قائم کیا گیا ہے، جہاں صارفین کو مختلف اقسام کی اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گی،صارفین کی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مصنوعات کے معیار، صفائی، مناسب قیمتوں اور بہتر کسٹمر سروس پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں شریک پی ٹی سی ایل کے پبلک ریلیشنز آفیسرمحمدسلیم حفیظ اور ڈاکٹر محفوظ نے ٹرپل اے مارٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی مقام پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاءکی دستیابی سے شہریوں کو خریداری میں سہولت حاصل ہوگی، انہوں نے مارٹ کے انتظام، مصنوعات کی ورائٹی اور خریداری کے ماحول کو بھی سراہا۔

ٹرپل اے مارٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مارٹ میں صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے مصنوعات کے معیار اور سروس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وقت کے ساتھ صارفین کی ضروریات اور مارکیٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید سہولیات اور مصنوعات بھی متعارف کروائی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button