
لاہور:(بیوروچیف)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کردیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے اوگرا کی تعین کردہ قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے 13 اکتوبر کیلیے ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق چوبیس گھنٹے کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 398 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 395 روپے 37 پیسے پر پہنچ گئی۔
اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد فی لیٹر قیمت 396 روپے 85 پیسے ہوگئی ہے۔



