پاکستانتازہ ترینسپورٹس

وسیم شہزاد کے صدرپنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن بننے پر کھلاڑی خوشی سے نہال

وسیم شہزاد اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نیا ٹیلنٹ متعارف کرائیں گے:سپورٹس آرگنائزر

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)سابق انٹرنیشنل تائیکوانڈو کھلاڑی وسیم شہزاد کو پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کا صدر بننے پرنوجوان تائیکوانڈو پلیئرز خوشی سے نہال ہیں ۔کھیلوں سے وابستہ شخصیات ،نوجوان کھلاڑیوں ، کوچز اور تائیکوانڈو کے حلقوں کی جانب وسیم شہزاد کو پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ۔

کھیلوں کے حلقوں نے وسیم شہزاد کی نئی ذمہ داری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سابق انٹرنیشنل کھلاڑی کی قیادت میں پنجاب میں تائیکوانڈو کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

نوجوان تائیکوانڈو پلیئرز نے اُمید ظاہر کی کہ وسیم شہزاد اپنی صلاحیتوں، تجربے اور کھیل سے وابستگی کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب میں تائیکوانڈو کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سپورٹس آرگنائزرزنے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، مقابلوں کے انعقاد اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے مو ¿ثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

سپورٹس آرگنائزرز نے وسیم شہزاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی قیادت میں پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نئی کامیابیاں حاصل کرے گی اور صوبے کے کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button