انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

سری لنکا کوشکست،پاکستان ہوم گراؤنڈ پر پہلی بارتین ملکی سیریز کا فاتح بن گیا

سری لنکا کے 325 رنز کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ اسکور 7 وکٹوں پر ہورا کر لیا،فخر زمان،معاز صداقت ،عرفات منہاس کی شاندار بیٹنگ

لاہور( رپورٹ/محمد قیصرچوہان)فخر زمان کی شاندار سنچری نے پاکستان کو   تین ملکی سیریز کا
چمپین بنوا دیا۔پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو  تین وکٹوں سے شکست دیکر ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار تین ملکی سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325رنزبناۓ۔
  سری لنکن اوپنرز اویشکا فرنینڈو اور کمینڈو مینڈس نے اپنی ٹیم کو ایک اچھا سٹینڈ فراہم کیا پہلی وکٹ 87 کے مجموعی اسکور پر 18ویں اوور میں گری جب اویشکا فرنینڈو 38 رنزبنا کر سلمان علی آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگۓ۔دوسری وکٹ 22ویں اوور میں گری جب کپتان کوشال مینڈس سلمان علی آغا کی گیند پر کاٹ اینڈ بولڈ ہوگۓ وہ ایک بار پھر کوئی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے وہ 8 رنز بنا سکے۔
کوشال نے سیریز میں ایک ڈبل سینچری راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی اس کے بعد وہ مسلسل بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔سری لنکن اوپنر کمینڈو مینڈس نے پاون رتھنائکے کے ساتھ مل کر پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی  اور ٹیم کے مجموعی اسکور میں 146 رنزکا اضافہ کیا یہی دونوں کے درمیان پارٹنرشپ بھی رہی۔ پاکستانی باؤلرز تقریبا 20 اوورز تک اس جوڑی کو توڑنے میں ناکام رہے سری لنکا کا اسکور جب 255 پہنچا تو 42ویں اوور میں کمینڈو مینڈس شاندار  اور ذمہ دارانہ اننگ کھیل کر سینچری اسکور کی انہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 131 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گۓ۔
ان کےبعد  پاون رتھنائکے  ٹیم کے اسکور میں اچھا اضافہ کرتے ہوۓ قیمتی 77رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔داسن شناکا نے 17 رنز،جینتھ لیا ناگے نے 6 رنز بناۓ ۔  پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوۓ انہوں نے 10 اوورز میں 80 رنز دیۓ اور 2 وکٹیں حاصل کیں،کپتان شاہیں آفریدی نے 10 اوورز میں 50 رنز کے عوض 2 وکٹیں ،سلمان آغا نے 7 اوورز میں 44 رنز کے عوض 2 وکٹیں جبکہ حارث رؤف نے 10 1وورز میں 60 رنزکے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی فہیم اشرف نے 3 اوورز میں 23 رنز دیۓ اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بناۓ۔یوں پاکستان کو 326 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ جو پاکستان نے فخر زمان،سعد بیگ اور عرفات منہاس نے کی شاندار اور فائٹنگ بیٹنگ کی بدولت 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ابتدا میں پاکستان کافی دباؤ میں رہا پاکستان کی ابتدائی 2 وکٹیں 14 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔
جب اوپنر معاز صداقت دوسرے اوور میں ہی 5 رنز بنا کر دلشان مدو شانکا کی گیند پر پاون رتھنائکے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین سدھار گۓ ان کے فوری بعد چوتھے اوور میں بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہو کر حسب معمول پاکستان کو مشکل میں چھوڑ کر پویلین لوٹ گۓ۔بعد میں سعد بیگ اور فخر زمان نے کمال کی بیٹنگ کی دونوں نے پاکستان کے مجموعی اسکور کو مطلوبہ ٹارگٹ کے قریب کر دیا پوری سیریز میں تقریبا فلاپ رہنے والے فخر زمان کے بلے نے آخر کار رنز اگلنا شروع کر دیا فخر زمان نے 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے شاندار سینچری اسکور کی انہوں نےقیمتی 127 رنز بناۓ۔
سعد بیگ 10 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنا کر پویلین لوٹے دونوں کی پارٹنرشپ میں 149 رنز بنے۔بعد میں حسن نواز اور عرفات منہاس کے جارحانہ اسٹروکس نے  پاکستان کے مطلوبہ ٹارگٹ کو آسان کر دیا عرفات منہاس نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بناۓ،حسن نواز 37 رنز کے ساتھ اور شاہین آفریدی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے  ۔سری لنکا کی طرف سے دلشان مدو شانکا نے 63 رنز کے عوض تین،استھا فرنینڈو نے 72 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مہیش تھکشینا اور دنتھ ویلا لاگے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔یوں پاکستان نے 326 رنز کے مطلوبہ ٹارگٹ کے جواب میں 331 رنز بناۓ اور ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار تین ملکی سیریز جیت لی۔فخر زمان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
امپائرنگ کے فرائض احسن رضا،وینی نائٹس نے انجام دیۓ ٹی وی امپائر شرف الدولہ،ریزرو امپائر راشد ریاض میچ ریفری جیف کرو جبکہ آفیشل اسکوررز اظہر حسین،وارث بشیر،پریس گیلری اسکوررز محمد عارف،ظہور عالم تھے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button