انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

’’نو مور نائس گائے‘‘: ٹرمپ نے رائفل تھامے تصویر دوبارہ وائرل کردی، کس کو کھلی دھمکی دی؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور آٹومیٹک رائفل تھامے اپنی ایک تصویر دوبارہ شیئر کردی، جس کے بعد یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہیں فوجی انداز میں آٹومیٹک رائفل اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تصویر کے پس منظر میں پہاڑی علاقہ دکھائی دے رہا ہے جہاں متعدد دھماکے ہوتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں، جبکہ تصویر کے ساتھ کیپشن ’’No More Nice Guy‘‘ درج ہے، جس کا مفہوم ہے کہ ’’اب مزید اچھا آدمی بن کر نہیں رہنا‘‘۔

تاہم صدر ٹرمپ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا یہ پیغام کسی مخصوص ملک، جنگ یا ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے ہے یا محض سیاسی اور علامتی اظہار ہے۔

تصویر میں ہتھیار اور پس منظر میں دھماکوں کے مناظر نے پیغام کے جارحانہ تاثر کو مزید نمایاں کردیا، جس کے باعث ٹرمپ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ کا مرکز بن گئی۔

ٹرمپ ماضی میں بھی اپنی پالیسیوں اور سیاسی مؤقف کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر غیر روایتی اور سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر یہ تصویر اس سے قبل 29 اپریل کو بھی پوسٹ کر چکے ہیں، جبکہ اب انہوں نے اسی تصویر کا اسکرین شاٹ دوبارہ شیئر کیا ہے۔

تاہم ٹرمپ کی جانب سے اس پوسٹ میں کسی ملک، گروہ یا فرد کو براہِ راست مخاطب نہیں کیا گیا، اس لیے یہ واضح نہیں کہ ان کے پیغام کا اصل ہدف کون ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button