پاکستانتازہ ترین

نواز شریف ، شہباز اور مریم سے وزیر اعظم ،سپیکرآزادکشمیر کی انتہائی اہم ملاقات

نواز شریف نے پنجاب کی طرح آزاد جموں و کشمیر کو جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہدایت کی،100روزہ اصلاحاتی منصوبہ شیئر

 

لاہور:(بیوروچیف وی او این/سید ظہیر نقوی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے ملاقات کی۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے پہلے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ شیئر کیا۔

محمد نواز شریف نے پنجاب کی طرح آزاد جموں و کشمیر کو جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے رائیونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button