انٹر نیشنلتازہ ترین

نئی دہلی :ایرانی صدرپزشکیان سے میرواعظ عمر فاروق کی ملاقات

نئی دہلی:(وائس آف نیشنز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کو ایرانی صدر کیساتھ ملاقات کی یہ دعوت بھارت میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر محمد فتحلی نے دی تھی۔

صدر پزشکیان 12 اور 13 ستمبر کو ہونے والی برکس (بی آر آئی سی ایس) سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر محمد فتحلی کی میزبانی میں جمعہ کی شام ہونے والی اس نشست میں مذہبی رہنمائوں، دانشوروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس کے بعد ایرانی سفارت خانے کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

اس موقع پر میرواعظ نے رواںبرس 28 فروری کو ایران کے علاقے میناب میں ایک ایلیمنٹری اسکول پر امریکی میزائل حملے میں شہیدہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔ اس حملے میں 100 سے زائد بچوں سمیت 168 افراد شہید ہوئے تھے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button