پاکستانتازہ ترینصحت

تحریک تجدید طب کا اجلاس،تنظیمی امور،طبی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور:(نمائندہ وی او این) چیئرمین تحریکِ تجدیدِ طب پاکستان حکیم محمد شفیع طالب قادری اور پروفیسر حکیم محمد اصغر سمندری، کے درمیان ایک اہم مشاورتی ملاقات مرکزی دفتر تحریک تجدید طب پاکستان میں ہوئی۔ ملاقات میں حکیمِ انقلاب فاؤنڈیشن، تحریکِ تجدیدِ طب پاکستان سے متعلق تنظیمی امور، موجودہ طبی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نظریۂ مفرد اعضاء کے فروغ و ترقی کے لیے سرکاری سطح پر کوششیں تیز کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر طب صابر کونسل پاکستان کے چیئرمین حکیم خالد محمود ملتان کی جانب سے طب مفرد اعضاء کی سرکاری سطح پر سرپرستی کیلیے تیار کردہ مسودے کا بغور جائزہ لیا گیا۔

مختلف نکات پر غور کرتے ہوئے حکیم محمد شفیع طالب قادری نے اپنی آرا اور مجوزہ ترامیم پیش کیں۔

ملاقات میں طبی شعبے کی بہتری اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button