پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج،کابینہ ارکان کو اسلام آباد رہنے کی ہدایت

اسلام آباد:(وی او این)خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کے معاملے کے باعث وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے، صوبے میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 232 سے 234 تک غور و خوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button