دبئی:صبا قمر کی جادو کی جپھی ،راکھی ساونت کا بھی بڑا سرپرائز

دبئی:(وی اواین)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر خوشگوار سرپرائز دیا۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، جس میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
راکھی نے صبا کو گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعد بھی ڈانس جاری رکھا، جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں، دونوں اداکاراؤں نے خوشگوار اور بے تکلف انداز میں اس لمحے سے لطف اٹھایا۔
راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی، جس کی تصویر بھی صبا نے پھولوں کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔
صبا قمر نے راکھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خوبصورت پھولوں اور دلکش انگوٹھی کے لیے بہت شکریہ، ان کی محبت اور خلوص میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔
دونوں اداکاراؤں کی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔



