پاکستانتازہ ترینسپورٹس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق تینوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک شیڈول ہے، جس کے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم ہفتہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی تاکہ سیریز کے اہم مقابلوں کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

شیڈول کے مطابق ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو اسی میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیریز کے دوران تینوں ٹیموں کو اپنی کارکردگی دکھانے اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ٹرائی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ 31 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد سے شائقین کو معیاری مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا، جبکہ راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے میچز کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button