پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سہیل ظفر چٹھہ کا خوف،پٹواریوں کی سیاسی ڈیروں پر پناہ،عوام خوار

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیرنقوی) ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اورسربراہ سی سی ڈی سہیل ظفرکی کارروائیوں نے پٹواریوں سمیت کرپٹ اہلکاروں کی نیندیں حرام کردیں۔لاہور سمیت مختلف علاقوں میں انسداد بدعنوانی کے خلاف متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے باعث محکمہ ریونیو اور محکمہ مال کے بعض افسران و اہلکار دفاتر سے ہی غائب ہوگئے ۔

بعض اہلکار گرفتاری یا کارروائی کے خدشے کے باعث سیاسی اور بااثر شخصیات کے ڈیرے پر موجود رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ مال کے بعض افسران اور پٹواریوں کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایات اور کارروائیوں کے باعث متعدد دفاتر میں معمول کے امور متاثر ہوئے ہیں۔

سائلین اپنے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیے جانے کے باوجود تجاوزات کے خلاف ہزاروں کارروائیاں مختلف وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار ہیں۔

اس صورتحال کے باعث ریونیو سے متعلق معاملات، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر دفتری امور میں بھی تاخیر کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکموں میں افسران و اہلکاروں کی حاضری یقینی بنائی جائے، زیرالتوا کارروائیاں مکمل کی جائیں اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق شفاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سائلین کو بروقت ریلیف مل سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button