پاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سپیکر مالدیپ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال، مالدیپ کے سپیکر کا امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہنا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر مالدیپ کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button