
لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 ستمبر سے ہو گا۔



