بلاگپاکستانتازہ ترینکالم

اپنا گھر پراجیکٹ کی عالمی سطح پر پذیرائی، شاباش مریم نوازشریف

لاہور ( فیاض ملک ) فیاضیاں۔۔۔۔۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلی مریم نواز شریف جنہوں نے اپنی انتھک محنت اورلگن سے اس وقت مسلم لیگ( ن) کو پنجاب اور وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت بنادیا ہے، عظیم باپ کی اس عظیم بیٹی نے ہر قسم کے منفی پراپیگنڈے اور اپوزیشن کی پرواہ کئے پنجاب میں تعمیروترقی کیلئے وہ گرانقدر اقدامات کیے جن کی ماضی میں قیام پاکستان سے لیکر اب تک 22 منتخب اور نگران وزرائے اعلیٰ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مریم نوازشریف نے فروری 2024ء کو بطور وزیر اعلی پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا اور پھر یہ سلسلہ کہیں رکا نہیں بلکہ ہر روز یہ سلسلہ بہتر سے بہتر ہوتا گیا۔ پنجاب کی اس ( دھی رانی) نے روز نئے نئے منصوبوں کاسلسلہ جس تیزی سے شروع کیا تو اس سے بھی کئی زیادہ برق رفتاری سے اس کو مکمل بھی کروایا ۔

آج بھی جب اخبار کھولیں یا نیوز چینلز دیکھیں تو مریم نواز ہر جگہ چھائی نظر آتی ہیں۔ طلبا و طالبات ہوں یا کسی بھی مرض میں مبتلا پنجاب کے عوام ہوں۔ انہیں تعلیم صحت کی سہولیات دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں۔ نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرض اور تعلیم حاصل کرنے والوں کو ای با ئیکس، سکالر شپس جبکہ میٹرک تک مفت تعلیم، درسی کتب یونیفارم کی فراہمی کیساتھ چھوٹے بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے۔

پنجاب بھر میں پہلے سے موجود ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن و توسیع اور نئے ہسپتالوں کا قیام خوش آئند ہے جبکہ کینسر، عارضہ قلب و دیگر امراض کے علاج کیلئے خصوصی ہسپتالوں کی تعمیر انقلابی منصوبے ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں پھیلے روڈ نیٹ ورک کی تعمیرومرمت کیساتھ نئی سڑکوں کی تعمیر، کسانوں کیلئے قرضہ جات کی فراہمی اور زرعی آلات کی تقسیم انتہائی احسن اقدام ہیں۔

فائل فوٹو

خاص طور پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے صوبے بھر میں قابل افسران کی ہوسٹنگ کی گئی ہے ان اقدامات سے پنجاب بھر میں جرائم میں کمی ہوئی ہے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کا قبلہ بھی درست ہوگیا ہے مریم نواز کی جانب سے پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے جانے پر خوشگوار حیرت ہوتی ہے کیونکہ ماضی میں ایسے کاموں پر کبھی توجہ ہی نہیں دی گئی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلی کردار نہ صرف پاکستان کی سیاست پر اثر انداز ہورہا ہے بلکہ دنیا بھر میں خاتون حکمرانوں کی صف میں انکا شمار ہورہا ہے اور یہ بات بھی اہم ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ مریم نواز جس طرح تیزی سے پنجاب کے عوام کی تعمیرو
ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہیں اور ان کا فالو اپ بھی کیا جارہا ہے تو یہی چیز ان کو دیگر سے ممتاز و عالمی صف بندی میں نمایاں کررہی ہے۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ پر نظر ڈالیں تو فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو، بے نظیر بھٹو، کلثوم نواز ایسی خواتین ہیں جنہوں نے پاکستان کی مرکزی سیاست میں اہم کردار ادا کیا جبکہ عصر حاضر میں مریم نواز واحد سیاستدان ہیں جن کو ان کی گرانقدر خدمات کے باعث فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہی وہ نکتہ ہے جو انہیں دیگر عالمی و قومی خواتین و مرد سیاستدانوں سے ممتاز کرتا ہے۔ بطور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جس طرح پنجاب حکومت کے پروجیکٹس کو عوام کیلے مفید اور کارآمد بنانے کیلے کردار ادا کیا ہے، پنجاب کے عوام ان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ بلکہ اب تو انٹرنیشنل سطح پر بھی ایک بار پھر ان کی گرانقدر خدمات کا بھرپور انداز میں اعتراف کیا گیا ہے ۔

جی ہاں اب کی بار وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ نے عالمی توجہ حاصل کرتے ہوئے ایک اور ایوارڈ جیت لیا۔جوکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا۔ واضح رہے کہ اس کنونشن میں دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنرایوارڈ دیا گیا جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سکرول آف آنر ایوارڈ پیش کرنے کیلئے خصوصی طور پر سٹیٹ گیسٹ کے طور پر مسقط میں مدعو کرتے ہوئے اس پروقار تقریب میں یونائیٹڈ نیشنزکی ایگزیکٹوڈائریکٹر، ہیومین سیٹلمنٹ پروگرام اینا کلوڈیا روزباخ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور دیگر شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر جب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنرایوارڈ وصول کیا تو ہال کئی منٹ تالیوں سے گونجتارہا ۔اس تقریب میں پاکستان کے ساتھ ساتھ میانمارکے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگوباؤرمین گبرٹ، تیونس کے عبدالمالک غانم اور لندن کے صادق خان بھی سکرول آف آنر ایوارڈ لینے والوں میں شامل تھے، بعد ازاں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے پریواین ہیبی ٹیٹ خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں ان کو ڈویلپمنٹ ایگریمنٹس پر دستخط کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل سطح پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈاقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزاز ہے اور اقوام متحدہ کایواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ مختلف افراد،شہروں،سرکاری اور نجی اداروں اور ریسرچ انسٹیٹیوٹس کوغیر معمولی کاکردگی پر دیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کیلئے سستی اورمناسب رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری، بہتر اربن ڈویلپمنٹ اورتعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں یونائیٹڈ نیشنز کے تحت
37سال سے جاری 200 نجی اورسرکاری اداروں کو سکرول آف آنر ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں جبکہ پاکستان نے 2007میں بھی یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیاتھا۔

اب ایک بار پھر تقریبا 19 سال کے بعد پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ دنیا بھر کے 150 سے زائد پراجیکٹس میں سرفہرست آیا یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پذیرائی اور ایوارڈ ملا ہے جوکہ انتہائی فخر کی بات ہے۔

مریم نوازشریف کی طرف سےپنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے حقوق کو محض نعروں تک محدود نہیں رکھا بلکہ عملی اقدامات سے انہیں تحفظ، سہولت اور خودمختاری دی۔ انکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بھی عالمی سطح پر پذیرائی کی گئی تھی یہی نہیں بلکہ ویمن پروٹیکشن سینٹرز، ورکنگ ویمن ہاسٹلز، ڈے کیئر سینٹرز اور علیحدہ ٹرانسپورٹ سروس۔یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے خواتین کو درپیش مسائل کا حقیقی حل دیا ہے صرف وعدے نہیں کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button