بلاگپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

حلقہ ارباب ذوق کا 87 سالہ تاریخی اجلاس،قائداعظم لائبریری میں گوشہ کا افتتاح

اصغرندیم سید کی زیر صدارت اجلاس، ریکارڈ اور عہدیداروں کی تصاویر محفوظ ،کاشف منظور،شاہد محمود ندیم، آغا سلمان باقر، غلام حسین ساجد، امجد طفیل،عامر فرازکی خصوصی شرکت

لاہور:(شہزاد فراموش) حلقہ ارباب ذوق لاہور کا 87 سالہ خصوصی اجلاس سابق سیکرٹری اصغر ندیم سید کی صدارت میں قائد اعظم لائبریری میں ہوا۔اس تاریخی اجلاس میں تمام سابق سیکرٹریز اور جوائنٹ سیکرٹریزکو مدعو کیا گیاتھا۔

اجلاس میں حلقہ کے انتقال کرجانیوالے تمام عہدیداروں کو بھی یاد کیا گیا،حلقہ کے سیکرٹری آفتاب جاوید نے سٹیج سنبھالا، جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش اور مجلس عاملہ کی رکن شاذیہ مفتی بھی موجود تھیں، تینوں کی کاوشوں کو مہمانوں نے سراہا۔

اسی لائبریری میں حلقہ کے سابق اور موجودہ عہدیداروں کی تصاویر اور ریکارڈ کو محفوظ کرنے کیلئے گوشہ مختص کیا گیا۔اس کا افتتاح حلقہ کی سابق خواتین سیکریٹریزطینوش فردوس، فرح رضوی اورشاذیہ مفتی نے فیتہ کاٹا۔

سٹیج پر صاحب صدارت اصغر ندیم سید کے ساتھ، ڈی جی پنجاب آرکائیو لائبریریز کاشف منظور، شاہد محمود ندیم، آغا سلمان باقر، امجد طفیل، جاوید آفتاب، اشفاق رشید، عامر فراز، شاذیہ مفتی کے علاوہ موجود سیکریٹری اور جوائنٹ سیکرٹری بھی موجود تھے۔

 

اصغر ندیم سید نے کہا کہ حلقہ ارباب ذوق ایک روایت ہے جس کے امین ہم سب ہیں۔پاک ٹی ہاؤس کے سراج دین اور بیرے الٰہی بخش اور ان کالم نگاروں کا بھی ذکر ہونا چاہیئے جنہوں نے حلقہ کو اپنے کالموں میں زندہ رکھا۔ان میں انتظار حسین، حسن رضوی، عطاء الحق قاسمی، سرفراز سید اور بہت سے شامل ہیں۔

کاشف منظور نے حلقہ کے ساتھ لائبریری انتظامیہ کی مفاہمت کا کریڈٹ اپنے دوست امجد طفیل کو دیا۔ انہوں نے حلقہ کی موجودہ انتظامیہ اور شاذیہ مفتی کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ حلقہ کا گوشہ مختص کر دیا گیا ہے جس سنگ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

شاذیہ مفتی نے حلقہ کی لائبریری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں اپنے کردار پر گفتگو کی۔

 

انکے علاوہ شاہد محمود ندیم، آغا سلمان باقر، غلام حسین ساجد، امجد طفیل، عامر فراز، زاہد حسن، اشفاق رشید، جاوید آفتاب،

علی اصغر عباس،نواز کھرل،سبطین رضا، طینوش فردوس، فرح رضوی، عقیل اختر، حماد نیازی، زاہد نبی اور سلمان رسول اشرف نے بھی گفتگو کی۔اجلا س میں شرکت کرنے والے 150 افرادنے حاضری رجسٹر پر دستخط کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button