پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

’’یہ جو لاہور سے محبت ہے ‘‘ مزاخیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس کا انتقال

 

لاہور: ( شہزاد فراموش) معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس جگر کے عارضے کے سبب انتقال کر گئے۔اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹر فخر عباس کا گزشتہ رات لاہور کے مقامی اسپتال میں انتقال ہوا، ان کی عمر 48 برس تھی۔

 

 

ہیپا ٹائٹس کے باعث ان کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور کئی روز سے انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے

ڈاکٹر فخر عباس کو نمازِ جنازہ کے بعد ان کےأبائی شہر خانقاہ ڈوگراں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پسماندگان میں پانچ بچے اور بیوہ چھوڑی

ڈاکٹر فخر عباس کی نظم ’’یہ جو لاہور سے محبت ہے، یہ کسی اور سے محبت ہے‘‘ بہت مقبول ہوئی تھی۔حلقہ ارباب ذوق لاہور کے ارکان وجوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش نے ڈاکٹر فخر عباس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادب کا افق آج ایک اور ستارے سےمحروم ہوگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button