پاکستانتازہ ترین

عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کی جائے، عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے: بیرسٹر گوہر

ایک سال سے زائد عرصے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، ملاقاتوں کا قانونی حق بحال ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (وی او این اردو) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور انہیں ملاقات کا قانونی حق بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی وکلا سے ملاقات کے حوالے سے جاری حکم خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر مسلسل پابندیاں قانونی حقوق کے حوالے سے تشویش کا باعث ہیں۔ ملاقاتوں کو محدود رکھنے سے نہ صرف قانونی حقوق متاثر ہوتے ہیں بلکہ ملک میں سیاسی تناؤ اور کشیدگی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کرکے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا قانونی حق بحال کیا جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button