پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیعلاقائی خبریں

پی ٹی آئی مارچ ،26،27ستمبر کوکن علاقوں میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند؟

لاہور:(بیوروچیف)پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا، راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

اٹک میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کی گئی، موٹروے پر براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری کے علاقوں میں موبائل فون سروس و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ، جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے۔

راولپنڈی اور اٹک کے مخصوص مقامات پر 27 ستمبر سے موبائل فون سروس ، انٹرنیٹ سروس ڈاؤن گریڈ رہے گی، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سگنلز معطل کرنے کا فیصلہ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی درخواست پر کیا گیا، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button