پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پورے پنجاب کا بیڑا غرق،آئی جی حاضرہوں:چیف جسٹس ہائیکورٹ

عدالتی حکم پر ایس پی عبداللہ ایف آئی آر نہ پڑھ سکے، ایف آئی آر میں مکھیاں بنی ہوئی ہیں، مکھیوں کا سائز بھی بڑا ہوتا ہے:چیف جسٹس برہم

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہور ہائیکورٹ میں چوہنگ پولیس کے اہلکار سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری میاں محمد جمیل کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران ایس پی عبداللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ایس پی عبداللہ سے کہا کہ ایف آئی آر پڑھی نہیں جارہی، سمجھ نہیں آرہی کیا لکھا ہے، ایس پی ایف آئی آر پڑھیں۔ عدالتی حکم پر ایس پی عبداللہ پولیس کی ایف آئی آر نہ پڑھ سکے، جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ایس پی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ پورے پنجاب کا بیڑا غرق ہے، پنجاب میں یہی حال ہے۔ ایف آئی آر پڑھنے کے قابل نہیں ہوتی، ایف آئی آر میں مکھیاں بنی ہوئی ہیں، مکھیوں کا سائز بھی بڑا ہوتا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیشن کورٹ نے 2021 میں درخواست گزار کے خلاف اندراج مقدمے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کردیا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود میرے خلاف غیر قانونی مقدمہ درج کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button