پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کراچی : کینیڈا پلٹ ضعیف جوڑے کی گلا کٹی لاشیں برآمد

نارتھ کراچی سیکیٹر الیون سی میں بی اماں پارک کے قریب گھر سے لاشیں ملیں، عمر 65 سے 70 سال کے درمیان ہے

کراچی:(وی او این )شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں گھر سے کینیڈا پلٹ ضیعف العمر جوڑے کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سر سید تھانے کی حدود میں بی اماں پارک کے قریب ایک مکان کی دوسری منزل پر مقیم 65 سے 70 سالہ بزرگ میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر، ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری، ایس ایچ او تھانہ سرسید، پولیس نفری اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق میاں بیوی کی شناخت محمد یامین ولد خدا بخش اور نفیس اختر کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں تقریباً 65 سے 70 سال کے درمیان ہیں جبکہ دونوں میاں بیوی کچھ عرصہ قبل کینیڈا سے پاکستان منتقل ہوئے تھے اور مذکورہ مکان میں رہائش پذیر تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ معاملے کی تفتیش بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیے جانے کا شبہ ہے جبکہ دہرے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button