انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستانی طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا

لاہور:(رپورٹ انعام علوی)پاکستانی طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا۔ طارق پرویز نے یوتھ پروموشن کے شعبے میں عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ورلڈ اسکریبل ایسوسی ایشن (ویسپا) کی جانب سے پانچ مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

طارق پرویز نے ساٹھ فیصد ووٹ حاصل کرکے یوتھ پروموشن کا بین الاقوامی ایوارڈ جیتا۔ ووٹنگ دنیا بھر کے انگریزی بولنے والے ممالک میں کرائی گئی۔

طارق پرویز دو ہزار دس سے پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر یوتھ پروگرام کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان کا یوتھ اسکریبل پروگرام دنیا کا سب سے بڑا پروگرام بن گیا۔

طارق پرویز دو ہزار تئیس میں ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button