انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

مریم نواز کی عمانی وزیر سے ملاقات، ہنر مندافراد پر پابندی اٹھانے پر اتفاق

لاہور:(بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے سے اسکلڈ ورکر کی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

عمان کے وزیر زراعت و ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ عمان کے وزیر نے یو این ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں پنجاب اور عمان کے درمیان ایگریکلچر، فشریز اور واٹر ریسورس میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں حکومتوں کے درمیان زراعت، فشریز اور لائیو اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے پنجاب میں پہلا شریمپ سینٹر قائم کرنے کی پیشکش کی جبکہ دودھ اور گوشت کے لیے مویشیوں کے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط کو پنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سے اسکلڈ ورکر کی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کے لیے اقدامات کی تجویز دی جس ہر وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے ویزا پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہزاروں نوجوان ٹریننگ لے چکے ہیں۔ پاکستان کی 65 فیصد یوتھ ملک کا قابل قدر اثاثہ ہے، نوجوانوں کو اسکلڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، نوجوانوں کو مختلف سیکٹرز میں جدید تقاضوں سے ہم ہنگ فنی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button